لوچستان بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا

ہر سال کی طرح اس سال بھی بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے درسی کتابوں کی عدم دستیابی کا رونا رو رہے ہیں مگر حکومت وقت ہے کہ جس نے اس اہم مسئلے پر کچھ کہنے کے موڈ میں نہیں ہے۔انہوں نے درسی کتب کے عدم فراہمی پر گہرے تشویش ہے : بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس

جمعہ 23 اپریل 2021 22:47

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس ڈسٹرکٹ سوراب کے ممبران لطیف بلوچ قدیربلوچ ڈاکٹر وحید بلوچ ابوبکردانش بلوچ ایڈوکیٹ قدیرسلام بلوچ استاد یاسین بلوچ مقصود کے ڈی ظہوربلوچ شہزاد بلوچ عمران بلوچ راشد بلوچ شہزاد کے ڈی ودیگر نے اپنے بیان میں کہاکہ بلوچستان بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے۔

سال کے آغاز میں سکولوں کے طلبا و طالبات کو جس چیز کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے وہ ہیں نصابی کتابیں مگر ہر سال کی طرح اس سال بھی بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے درسی کتابوں کی عدم دستیابی کا رونا رو رہے ہیں مگر حکومت وقت ہے کہ جس نے اس اہم مسئلے پر کچھ کہنے کے موڈ میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے درسی کتب کے عدم فراہمی پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ تعلیم کے حکام کے عدم دلچسپی کے وجہ سے بلوچستان کے اکثر سکولوں کو درسی کتب کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاسکی ہے،درسی کتب کی بروقت ترسیل نہ ہونے کے وجہ سے طلبا وطالبات کے تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، کرونا کی وجہ سے طلبا کاوقت کافی ضائع ہوچکے ہیں،جبکہ اب بھی اسکول کھلنے کیباوجودطلبا درسی کتب سے محروم ہونے کے وجہ سے اپنے تعلیمی سلسلے کو برقرار رکھنے میں شدید مشکلات کا شکارہیں،محکمہ تعلیم کے ذمہ داران اس اہم مسئلے کے جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ درسی کتب نہ ہونے کے وجہ سے طلبا کی تدریسی عمل تعطل کا شکارہوچکا ہے اور طلبا وطالبات کے سلیبس مکمل کرنے کے حوالے سے اساتذہ بھی شدید پریشانی کا شکارہیں،محکمہ کے حکام ہنگامی طورپر کتب کی فراہمی کو یقینی کے بجائے خواب غفلت کا مکمل شکارہیں ،انہوں نے کہاکہ موجودہ صدی تعلیم وترقی کی صدی ہے اور تعلیم کے بغیر دنیا کا کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا مگر بدقسمتی سے بلوچستان میں تعلیمی حوالے سے حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فقدان کے وجہ سے طلبا زیور علم حاصل کرنے سے مکمل طورپر محروم ہیں،تعلیمی ایمرجنسی کے باوجو د بھی تعلیمی اداروں کے مسائل جوں کے توں ہیں اور اکثر سکول اساتذہ،فرنیچر،کتب ،لائبریریوں سے محروم ہیں ،جبکہ بیشتر سکولوں کی بلڈنگ بھی انتہائی مخدوش ہیں جو کسی بھی وقت منہدم ہوکر کسی سانحے کا پیش خیمہ ہوسکتاہے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ محکمہ تعلیم بلوچستان بھر میں درسی کتب کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔