وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا معروف اسلامی سکالر، مصنف، قرآن مجید کے مترجم مولانا وحید الدین خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 23 اپریل 2021 22:50

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا معروف اسلامی سکالر، مصنف، قرآن مجید کے مترجم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا معروف اسلامی سکالر، مصنف، قرآن مجید کے مترجم مولانا وحید الدین خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ مولانا وحید الدین خان مرحوم کی دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔