خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان

جمعہ 23 اپریل 2021 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شانگلہ،بونیر ،کوہستان باجوڑ میں ہلکی ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 3،کالام اور 5 جبکہ بلاکوٹ میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔