بھارتی پروپیگنڈہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔جنرل سیکرٹری پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ کا ویڈیو بیان

شکرگڑھ دربار صاحب کرتارپور میں آنے والے سکھ یاتریوں میں 200 یاتریوں میں کورونا کے بھارتی پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 اپریل 2021 12:15

بھارتی پروپیگنڈہ  کو یکسر مسترد  کرتے  ہیں ۔جنرل سیکرٹری پربندھک کمیٹی ..
شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان خان خالد) تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ دربار صاحب کرتارپور میں آنے والے سکھ یاتریوں میں 200 یاتریوں میں کورونا کے بھارتی پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں، امیر سنگھ نے کہا ہے کہ یاتریوں نے بھارت سرکار پر جان بوجھ کر کورونامثبت قرار دینے کا الزام لگایا ،ذرائع کے مطابق ایک بھارتی یاتری نے بتایا کہ امرتسر سے اسکا ٹیسٹ منفی آیا ہے ،بھارتی حکومت کورونا وائرس کا بہانا بنا کر کرتار پور راہداری کو کھولنا نہیں چاہتی۔

حالیہ واہگہ بارڈر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو دربار صاحب کرتارپور میں 10 روزہ قیام کے دوران میڈیکل ٹیم یاتریوں کے ہمراہ تھی ، امیر سنگھ نے مزید کہا کہ واپسی پر سبھی یاتری ہشاش بشاش اور مکمل کورونا فری تھے ، 80 سال کے یاتریوں نے بھی دو دو تین بیگ اٹھا کر سرحد پار کی ، امیر سنگھ نے کہا کہ کرتار پور دربار صاحب اور دیگر مزہبی مقامات میں ںبیساکھی تقریبات کے دوران کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کرایا گیا ، امیر سنگھ نے بھارت سرکار سے درخواست ہے کہ بھارت مذہب پر سیاست نہ کرے ، کرتار پور راہداری کھولنا پڑے گی ، بھارت کو پاکستان سے آنے والے سکھوں کی فکر ہے ، دہلی بیٹھے سکھوں کی کیوں نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سرکار نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دربار صاحب کرتارپور میں بہترین انتظامات کیے گئے ۔