شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت

نیب نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی، سماعت22مئی تک ملتوی

ہفتہ 24 اپریل 2021 15:46

شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت
․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2021ء) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش،نیب کی جانب سے مفرور ملزمان سیف اللہ لوہار اور کامران کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لئیے مہلت طلب کرلی گئی۔

(جاری ہے)

کراچی کی احتساب عدالت میں ہفتہ کو سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن پیش ہوئے، جبکہ دیگر ملزمان اظہار حسین، سبحان آغا احسن، شوکت علی، زیشان میمن، وسیم سہیل،صدف اور زینت بھی پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے مفرور ملزمان سیف اللہ لوہار اور کامران کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لئیے مہلت طلب کرلی گئی، عدالت نے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔ واضع رہے کہ ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔