وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب متحدہیں‘نوید شر یف

تحریک انصا ف حکومت نے پاکستان کو بدترین معاشی بحران سے باہر نکالا ہے‘ ایڈوائزمنسٹری اوورسیز

پیر 26 اپریل 2021 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2021ء) ایڈوائزمنسٹری اوورسیز، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب متحدہیں،احتسا ب سے کو ئی با لا تر نہیں بلا تفر یق احتسا ب کا عمل جاری رہے گا آئین حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا، تحریک انصا ف حکومت نے پاکستان کو بدترین معاشی بحران سے باہر نکالا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہپہلی دفعہ کسی حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کیا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔انہو ں نے کہاکہ زرداری اور شریف برادران اور ان کے بچے سن لیں کہ وزیراعظم یہاں بڑی لمبی جدوجہد کرکے پہنچے ہیں،جو لمبی جدوجہد کرکے اوپر آتا ہے اس کو کوئی خوف نہیں ہوتا ،عمران خان کرپٹ عناصر کو شکست دیں گے، حکومت گرانے کی باتیں کرنے کا مقصد این آراو حاصل کرنا ہے،وزیراعظم عمران خان ملک لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔