Live Updates

بہت سے اتحاد بنتے بگڑتے پھر متحد ہو کر مضبوط دیکھے ہیں : خورشید شاہ

پڑوسی ملک بھارت میں حالات بہتر خراب ہیں، ہمارے بارڈر جڑے ہوئے ہیں،رہنما پیپلز پارٹی

منگل اپریل 20:25

بہت سے اتحاد بنتے بگڑتے پھر متحد ہو کر مضبوط دیکھے ہیں : خورشید شاہ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2021ء) خورشید شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے اتحاد بنتے بگڑتے پھر متحد ہو کر مضبوط دیکھے ہیں۔خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔

پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ پڑوسی ملک بھارت میں حالات بہتر خراب ہیں، ہمارے بارڈر جڑے ہوئے ہیں۔ عوام بھی تعاون کریں، مل کر وبا کا مقابلا کریں۔انہوں نے کہا کہ وبا سے بچنے کے لیے ویکسین لازمی کرانی چاہیئے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بھارت کو تعاون کی پیش کش کی ہے مگر وہاں سے کوئی خاطرخواہ جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت سے اتحاد بنتے بگڑتے پھر متحد ہو کر مضبوط دیکھے ہیں۔ عمران خان سے یا اپوزیشن سے نہیں عوام سے پوچھیں کہ عوام حکومتی کارکردگی سے متفق ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں نظر ثانی کا فیصلہ بہت اچھی بات ہے۔ وزیر اعظم نے جتنے بھی اعلانات کیے ہیں وہ تو کم از کم پورے تو کیے جائیں۔پیپلز پارٹی رہنمانے کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا حکومت کو مدت پوری ہونے دیں۔ اب نواز لیگ سے بھی آوازیں آرہی ہیں تو عمران مدت پوری کریں۔ مدت پوری ہونے پر ان کی کارکردگی کا پتہ چل جائے گا۔ ہم اپنا عوام کے مسائل پر احتجاج جاری رکھیں۔ معافیاں سیاست میں نہیں ہوتی سیاست میں نظریے ہوتے ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات