جیکب آباد میں سورج کے تیور بدل گئے ،گرمی جوبن پر، پارہ ہائی ہوگیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا

بدھ 28 اپریل 2021 16:20

جیکب آباد میں سورج کے تیور بدل گئے ،گرمی جوبن پر، پارہ ہائی ہوگیا، ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2021ء) جیکب آباد میں سورج کے تیور بدل گئے ،گرمی جوبن پر، پارہ ہائی ہوگیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کردئیے ہیں اور روز بروز پارہ ہائی ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہر کی سڑکیں سناٹے کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اور آنکھ مچولی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، گرمی کی لہر میں اضافے کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی پر شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہ مبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن سیپکو حکام حکومتی وعدوں اور دعوؤں کے خلاف بلاجواز لوڈشیڈنگ کررہے ہیں جس سے عوام کو تکلیف ہورہی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ ماہ مبارک میں روزیدار سکون سے رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :