پریانکا کوسوشل میڈیا پرنصیحتیں کرنا مہنگا پڑگیا

اپنی توجہ ویکسین سے ہٹاکر ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی پرمرکوز کریں

جمعرات 29 اپریل 2021 12:14

پریانکا کوسوشل میڈیا پرنصیحتیں کرنا مہنگا پڑگیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کورونا وبا سے نبردآزما بھارتی شہریوں کو سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرنا مہنگا پڑ گیا۔پریانکا چوپڑا جو ان دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وبا سے متعلق آگاہی کے لیے خاصی سرگرم ہیں اور وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو کورونا ویکسین کے فوائد گنواتی اور ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کرانے پرآمادہ کرتی نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ٹوئٹر صارف نے پریانکا چوپڑا کو ان کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا موجودہ صورتحال میں بھارتیوں کو ویکسین سے زیادہ آکسیجن، بستروں اور وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے، بھارت خام مال کی فراہمی کی صورت میں خاطرخواہ ویکسینز تیار کرسکتا ہے لہٰذا آپ کو اپنی توجہ موجودہ ضروریات پر مرکوز کرنی چاہیے۔پریانکا چوپڑا نے جواب میں کہا ’ ہاں بالکل ہمیں زندگیاں بچانیکے لیے ان تمام چیزوں کی ضرورت ہے لیکن ویکسین کے ذریعے مشترکہ قوت مدافعت کاقیام ہی بھارت میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کاواحد حل ہے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امریکی صدر سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے جلد ازجلد ویکسین کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔