تھانہ صدر گوجرہ میں سوتیلی بیٹی کے ساتھ زبر دستی زناء کرنے والا ظالم باپ ساتھی سمیت گرفتار

ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اپریل 2021 17:15

تھانہ صدر گوجرہ میں سوتیلی بیٹی کے ساتھ زبر دستی زناء کرنے والا ظالم ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر چک نمبر304ج ب علاقہ تھانہ صدر گوجرہ میں سوتیلی بیٹی کے ساتھ زبر دستی زناء کرنے والا ظالم باپ محمد مشتاق ولد اللہ دتہ قوم قصاب سکنہ304ج ب اور اس کا ساتھی محمد شکیل ولد محمد بوٹا قوم فقیر سکنہ محلہ شریف آباد کو گرفتار کر لیا گیا۔

آسیہ بی بی دختر محمد مشتاق سکنہ304ج ب بعمر 15/16سال نے ایک درخواست ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر خادم حسین کو دی جس میں سائلہ نے موقف اختیار کیا سائلہ کا سوتیلا والد مشتاق چک نمبر 304ج ب میں شکیل نامی شخص کے ساتھ کھیتی باڑی کرتا ہے جہاں ساتھ ہی ڈیرہ پر مال مویشی بھی رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سائلہ کے سوتیلے والدمشتاق اورا س کے ساتھ ڈیرہ پر کام کرنے والے ساتھی شکیل نے سائلہ کے ساتھ زبر دستی باری باری زناء کیاہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر خادم حسین تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے نوٹس میں لائے، ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر مقدمہ نمبر411/21بجرم376iii/376iiت پ تھانہ صدر گوجرہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر خادم حسین معہ ملازمان پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی کے ساتھ زبر دستی زناء کرنے والے ظالم باپ مشتاق اور اس کے ساتھی شکیل کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف مزید کاروائی جاری ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اورایسے ظالم شخص کو کیفر کردار تک پہنچانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔