طوفانی بارش اور تیز ہواؤں نے وانا میں تباہی مچا دی، الوچہ اور خوبانی کے باغات متاثر

جمعہ 30 اپریل 2021 17:16

ْ وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) گزشتہ شام طوفانی بارش اور تیز ہواؤں نے سب ڈویڑن وانا میں تباہی مچا دی ،تحصیل برمل کے مختلف علاقوں وچہ دانہ ،اعظم ورسک،غواخواہ،کڑی کوٹ ڈوگ اور ڈابکوٹ میں الوچہ اور خوبانی کے باغات کو بری طرح متاثر کردیا گیا ہے مقامی کسانوں اور زمینداروں کے مطابق کہ حالیہ کئی دنوں سے سب ڈویڑن وانا میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں وڑالہ باری نے کھڑی فصلیں گندم، ٹماٹر اور سبزی ومیواجات کے باغات کو بری طرح متاثر کردیا ہے جس سے احمدزئی وزیر قبائل کی لاکھوں روپے نقصان ہو چکی ہیں عوامی حلقوں نے ایف ڈی ایم اے سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ علاقوں کو افت زدہ قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر معاوضہ دیا جائے ۔