شہریوں کو دوران سفر کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلیےڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بھی حرکت میں آ گئی

سیکرٹری آر ٹی اے واسف یاسین کے ضلع کی اہم سڑکوں پر ناکے

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد ہفتہ 1 مئی 2021 11:11

شہریوں کو دوران سفر کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلیےڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک عبدالوھاب اعوان) شہریوں کو دوران سفر کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلیےڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بھی حرکت میں آ گئی۔سیکرٹری آر ٹی اے واسف یاسین کے ضلع کی اہم سڑکوں پر ناکے.

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی5 بسیں اور 7 ویگنیں تھانے بند، متعدد کے چالان۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے واسف یاسین کا کہنا تھا کہ سیکٹری پنجاب پرووینشنل اتھارٹی نعیم بخاری اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوءے ٹرانسپورٹ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ سب انسپکٹر فہیم اور دیگر عملا روڈ پر بسوں اور ویگنوں کی چیکنگ کر رہا ہے۔

ایسی گاڑیاں جن میں مسافر حد سے زیادہ بیٹھے ہیں اور ماسک نہ پہنے ہوءے ہیں انکو نہ صرف جرمانے کیے جا رہے ہیں بلکہ بند کیا جا رہا ہے۔

مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ ماسک لگاءیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اس کے علاوہ سیکرٹری آر ٹی اے واسف یاسین نے ساہیوال کے تمام بس اور ویگن اسٹینڈ کا دورہ کیا اور مسافروں کو ماسک پہننے کی تلقین کی۔