کورونا کا پھیلاؤ ، پاکستان کی ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ

ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد 4 اور 5 مئی کی رات ایک بجے سیل کردی جائے گی ، پاکستان اور افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی ، افغانستان اورایران سے طبی بنیادوں پرآنے والوں کو بھی اجازت ہوگی ، این سی او سی نے اعلامیہ جاری کردیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 2 مئی 2021 15:07

کورونا کا پھیلاؤ ، پاکستان کی ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد سیل ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 مئی2021ء ) کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان کی ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد 4 اور 5 مئی کی رات ایک بجے سیل کردی جائےگی ، اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائرس کی نئی اقسام اور نئے تغیرات روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا ، جائزےکامقصدزمینی راستےسےآمدورفت اوربارڈرپرکوروناپروٹوکول کویقینی بناناہے ، نظرثانی پالیسی 4 اور5 مئی کی درمیانی شب رات ایک بجے سے لاگوہوگی ، اور یہ نظرثانی پالیسی 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب تک لاگو رہے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نظرثانی پالیسی کااطلاق زمینی راستے سے آنے والے لوگوں پر ہوگا ، نظرثانی پالیسی کا اطلاق کارگو ، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر نہیں ہوگا ، پاکستان اورافغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی ، افغانستان اور ایران کے شہریوں کو بھی واپس جانے کی اجازت ہوگی ، افغانستان اورایران سےطبی بنیادوں پر آنے والوں کو بھی اجازت ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق بارڈرٹرمینل ہفتہ میں 7 روز کھلے رہیں گے تاہم بارڈرٹرمینل پرہیلتھ کیئر ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے گی اور باڈرزٹرمینلز پرتمام ڈرائیوروں ، معاون ڈرائیوروں کی اسکیننگ ہوگی اور مثبت آنے والے ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کو پالیسی کے تحت ڈیل کیا جائے گا۔ اسی طرح سعودی عرب سے پاکستان آنےوالےمسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ، قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے 5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئےکوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ، تاہم 12 سال تک کی عمر کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے ، 12 سال سے کم عمر اور معذور افراد کا اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا ۔

پی آئی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی ، صرف کورونا منفی والے مسافر ہی پاکستان کا سفر کرسکیں گے ، کورونا مثبت آنے پر مسافروں کو اپنے خرچہ پر قرنطینہ کرنا ہوگا ، جب کہ کورونامنفی رپورٹ پر پاکستان سفر کی اجازت دی جائے گی۔