وزیراعظم عمران خان ،اور فلسطین کے صدر محمود عباس کایورپین مسلم فورم کے افطار ڈنر سے خطاب

ڈاکٹر طارق چوہدری اور عدنان بٹ کو تعریفی اسناد دی گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 3 مئی 2021 12:22

وزیراعظم عمران خان ،اور فلسطین کے صدر محمود عباس کایورپین مسلم فورم ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،اشتیاق ہمدانی) ماسکو کے سمیرنوف مینشن میں یورپین مسلم فورم نے ایک گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر 23 ممالک کے سفارتکاروں ، سمیت ماسکو اور گردو نواح سے سیاسی، مذہبی اورسماجی شخصیات، مختلف جماعتوں کے اہم رہنماوں ،میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

روس کے اسٹیٹ ڈوما کے ممبران خوسولون راول کمیلیویچ ،عمروف گڈزیموراد زائر بیکوچ اور ماسکو شٹی ڈوما کے ممبر یاندیو میگومیٹ ایسیویچ

  روس کے پہلے وزیر اقتصادیات آندرے نیچایوف، ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اینڈ افریقی مطالعات کے ڈائریکٹر ایگور ابیلگازیف نے خصوصی شرکت کی جبکہ سفارت خانہ پاکستان میں قونصلر عامر پرویز  اور منسٹر ٹریڈ ناصر حمید ، اور روس میں پاکستانی سماجی اور بزنس شخصیت  طارق چوہدری نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اسلام ، عدنان بٹ،  خورشید رضوی،  محمد اشرف اور اشتیاق ہمدانی بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سالانہ گرینڈ افطار ڈنر کے آرگنائزر ای ایم ایف کے صدر عبدالوحید نیازوف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

  اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،فلسطین کے صدر محمود عباس ،  بوسنیائی مسلمانوں کے رہنما بیکر ایزیدبیگووچ ، سپراوروس اور روس کے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں اور  روسی مسلمانوں کے مفتی ، شیخ رواحیل گینتدینوف کے ویڈیو ریکارڈ خطاب بھی شامل تھے۔

  اپنے اپنے خطاب میں عالمی اور روس کے راہنماوں نے کورونا وائرس کی صورتحال اور معشیت کے علاوہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے مسئلہ فلسطین جبکہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھایا گیا۔
 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوویڈ 19 کے خلاف دنیا کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا،  انھوں نے کہا اسلام کے حوالے سے، جہالت پر مبنی بیانات، نفرت، اسلاموفوبیا اور انتہاء پسندی کو فروغ دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ لیڈر کی پہچان ہے کہ وہ لوگوں کومتحد کرتا ہے۔ نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کیا۔
انھوں نے یورپین مسلم فورم کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یورپین مسلم فورم کی جانب سے سوسائٹی کے مختلف اہم نمایندوں کو اعزازی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
 ریسلنگ فیڈریشن آف داغستان کے سربراہ حیدر حیدروف کو نور فخر میڈل دیا گیا ، یاد رہے یہ میڈل اس سے قبل کے والد اور بیٹے کو دیا جاچکا ہے۔


پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست سماجی و بزنس شخصیت ڈاکٹر چوہدری کو خصوصی تعریفی اسناد سے دی گئی۔ ڈاکٹر طارق چوہدری کے یورپین مسلم فورم میں بھرپور کردار اور تعاون پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق چوہدری نے یورپین مسلم فورم کی سرگرمیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسلامک کلچرل سینٹر کے قیام اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

طارق چوہدری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا افطار ڈنر سے ویڈیو خطاب پر شکریہ ادا کیا۔
ماسکو کے سینٹر میں ہونے والے رمضان المبارک میں اس خوبصورت  افطار شام کا اہتمام کرنے پر یورپین مسلم فورم کے صدر  عبدالوحید نیازوف نے ڈاکٹر طارق چوہدری کا شکریہ ادا کیا
جبکہ تاج محل ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو عدنان بٹ کو بھی تعارفی اسناد سے نوازا گیا، عدنان بٹ کے یورپین مسلم فورم کے ساتھ تعاون پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔