پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن اور گلوبل ٹریڈ مینجمنٹ بورڈ جولائی میں دو روزہ افریقہ سمٹ کانفرنس ۔II منعقد کرائیں گے، محمدرفیق میمن

پیر 3 مئی 2021 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن(PSATF) اور گلوبل ٹریڈ سمٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز (PTEC) کے نمائندوں مرکزی نائب صدر PSATF خرم شہزاد، سیکریٹری جنرل سلیم عبدالشکور، ڈپٹی سیکریٹری راشد اقبال، سیکریٹری انٹرنیشنل افیئرز مزمل اعوان اور PTEC کے سی ای او محمد رفیق میمن اور دیگر بورڈ ڈائریکٹرز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ساؤتھ افریقہ میں کووڈ۔

19 کی صورتحال کے مدنظر حالات بہتر ہونے کی صورت میں اس سال جولائی میں دو روزہ افریقہ سمٹ کانفرنس ۔II منعقد کی جائے گی ، یہ کانفرنس دراصل PTEC کی بنیاد رکھنے کے حوالے سے کی جائے گی جبکہ اس کا باقاعدہ افتتاح کووڈ ۔19 کے حالات کے پیش نظر بہت جلد کیا جائیگا جس میں سدرن افریقہ اور پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، کاروباری شخصیات اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دو روزہ افریقہ سمٹ کانفرنس ۔II جوہانسبرگ اور پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن ، زززGGDA، Invest SA ، DTI اور ساؤتھ افریقہ چیمبرز آف کامرس کے تعاون سے منعقد کی جائے گی جبکہ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور لوکل کمیونٹی کے علاوہ سدرن افریقہ کے تاجروں اور سرکاری عہدیداران میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات اور اداروں میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی، علاوہ ازیں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ رفاہی کاموں کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کے چار مختلف صوبوں میں اسکول بیگ اور کاپیاں مستحق طالب علموں میں تقسیم کی جائیں گی ، ان صوبوں میں جوہانسبرگ، پریٹوریا ، UMTATA، MPUMALANGA، اور ڈربن شامل ہیں جہاں پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کمیونٹی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے گی تاکہ مقامی افراد کی مددکی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :