Live Updates

نون لیگی رکن اسمبلی جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن توسیع

لیگی راہنما کے وکیل کی ریمانڈ میں توسیع اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی مخالفت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 3 مئی 2021 13:57

نون لیگی رکن اسمبلی جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن توسیع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 مئی ۔2021ء) لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیان کیس میں گرفتار مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن توسیع کردی ہے. پولیس نے میاں جاوید لطیف کو بکتر بند گاڑی میں ماڈل ٹاﺅن کچہری میں پیش کیا اور عدالت سے مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی ، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے.

(جاری ہے)

میاں جاوید لطیف کے وکیل نے ریمانڈ میں توسیع او رپولی گرافک ٹیسٹ کی مخالفت کی اور کہا کہ بتایا جائے کہ ان کے موکل نے کس ادارے کے خلاف بات کی ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد جاوید لطیف کو 7 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا. سماعت کے بعد لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کے خلاف کیس تحریک انصاف کے کونسلر نے درج کرایا انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی ضمنی الیکشن کے تھیلے کھولے جائیں واضح رہے کہ میاں جاوید لطیف کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکن بھی موجود تھے اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات