عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیوں پر عدالت نے وکلاء سے معاونت مانگ لی

پیر 3 مئی 2021 15:19

عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیوں پر عدالت نے وکلاء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیوں پر سماعت کے دور ان وکلاء سے معاونت مانگ لی۔

(جاری ہے)

پیر کو سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی ۔ملزمان کے وکلاء ذیشان ریاض اور بیرسٹر محمد علی سیف عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ عدالت نے کہاکہ وکلاء عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق معاونت کریں، واقعہ برطانیہ میں ہواہے اور سزا یہاں سے ہوئی، معانت کی جائے۔ بعد ازاں کیس سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی گئی۔