دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 3 مئی 2021 16:05

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 39600کیوسک اور اخرج 40000کیوسک،دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد35500 کیوسک اور اخراج35500 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد52300کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد18100 کیوسک اور اخراج 4000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد71500کیوسک اور اخراج 64500کیوسک،چشمہ آمد54600کیوسک اوراخراج 49000کیوسک، تونسہ آمد50000 کیوسک اور اخراج45400 کیوسک، پنجند آمد21200کیوسک اور اخراج 10200 کیوسک،گدو آمد 46400کیوسک اور اخراج 46400 کیوسک، سکھر آمد42000کیوسک اور اخراج 15100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد7300 کیوسک اور اخراج 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1399.69 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.063 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1104.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.465 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 638.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔