راولپنڈی ،13سالہ بھانجی سے زیادتی کرنیوالا ماموں ،10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم سمیت 2افراد گرفتار

خواتین اوربچوں پر تشدد ،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،سی پی اومحمد احسن یونس

پیر 3 مئی 2021 18:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13سالہ بھانجی سے زیادتی کرنیوالے ماموں اور10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم سمیت 2افراد گرفتار کرلئے،مثاثر ہ بچوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمات درج کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اورخواتین پر تشدد ،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،تھانہ پیرودھائی پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ اس کی 13 سالہ بیٹی گھر والوں کے ہمراہ چھت پرسوئی ہوئی تھی،گھر والوں کے نیچے آجانے پر بلال نے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر تھانہ پیرودھائی میں مقدمہ درج کیا،ایس ایچ او پیرودھائی اویس اکرم کی زیرنگرانی اے ایس آئی علی گل اور ان کی ٹیم نے 13سالہ بھانجی سے زیادتی کرنے والے ملزم بلال کو چار گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے مکمل کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائیگا،جبکہ تھانہ ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ مہدی شاہ نے اس کے بیٹے کو زبردستی زیر تعمیر مکان میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی، جس پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم مہدی خان کو گرفتارکرلیا، سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز ،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ خواتین اوربچوں پر تشدد ،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔