دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے منصوبے کا افتتاح کل فیصل آباد میں ہوگا

حکومت تین سالوں میں کسانوں کو تقریبا40ارب روپے کے امپورٹڈ سیمنز برائے نام قیمت پرفراہم کر یگی

منگل 4 مئی 2021 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) ملک میں دودھ کی پیداوار بڑھانے او رعوام کو خالص دودھ کی فراہمی کیلئے منصوبے کا افتتاح کل ( بدھ) فیصل آباد میں ہوگا۔ منصوبے کے تحت امپورٹڈ سیمنز کے ذریعے زیادہ دودھ دینے والے جانورو ں کی نسل کو فروغ دیا جائے گااور حکومت تین سالوں میں چھوٹے ، درمیانے اوربڑے کسانوں کو تقریبا40ارب روپے کے امپورٹڈ سیمنز برائے نام قیمت پر فراہم کر ے گی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 4کروڑ90ہزار گائیں ہیں جن سے دودھ کی اوسطا پیداوار3سے 4لیٹر ہے جو بہت کم ہے ،پاکستانی جانور ایوریج1100لیٹر دودھ دیتے ہیں جبکہ آسٹریلین نسل کی گائیں 7ہزار جبکہ امریکن نسل کی گائیں 11ہزار لیٹر دود دیتی ہیں ۔منصوبے سے جانوروں سے پانچ ہزار لیٹر دودھ کی پیداوار حاصل ہو سکے گی جس سے دودھ کی مجموعی پیداوار تین گنا بڑھ جائے گی ۔تین سال میں کسانوں کو محکمہ لائیو سٹاک کے ذریعے تقریبا40ارب روپے کے امپورٹڈ سیمنز برائے نام قیمت پر دئیے جائیں گے جس سے تین سال میں پاکستانی گائیں کی نسل بدل جائے گی ۔یاد رہے کہ اس سے قبل منصوبے کی افتتاحی تقریب ساہیوال میں منعقد ہونا تھی تاہم اس کا مقام تبدیل کر کے فیصل آباد کردیا گیا۔