فیصل آبادمیں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

منگل 4 مئی 2021 14:11

فیصل آبادمیں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) فیصل آبادمیں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کیمطابق برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پہلے ہی نالاں نظر آ رہے تھے اب ایک بار پھر سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت 374روپے سے بڑھ کر 377 روپے فی کلو ہو گیا۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 252روپے جبکہ پرچون ریٹ 260روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔فارمی انڈے 136 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے ،انڈوں کی پیٹی 3960 روپے کی ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعدمرغی کا گوشت 364 سے بڑھ کر374 روپے فی کلو ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں نے پنجاب حکومت سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہری پھٹ پڑے ہیں اورشہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کی قیمت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہیاگر یہی صورتحال رہی تو نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی کیونکہ پہلے ہی گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کا تھیلا بہت مہنگا ہو گیا ہے۔