پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے این سی او سی سے رابطے میں ہیں ، ترجمان پی سی بی

موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے ، تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے لیے فیصلہ کیا جائے گا

منگل 4 مئی 2021 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے این سی او سی سے رابطے تیز کردئیے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق این سی او سی کی گائیڈ لائن کے مطابق آئندہ بھی فیصلہ کیا جائیگا، کراچی میں بقیہ میچز کرانے کا فیصلہ بھی این سی او سی کو اعتماد میں لے کر کیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے ، تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے لیے فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پی ایس ایل کے میچز کے لیے تیزی سے کام جاری ہے ، ابھی تک پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق کراچی میں ہوں گے۔ترجمان پی سی بی نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ٹورنامنٹ دبئی شفٹ ہوگا یا لاہور، ابھی ’انتظار کرو اور دیکھو‘ کی پالیسی ہے لیکن کراچی میں ایونٹ کی تیاری ہو رہی ہے۔