فرانس کا بھارت کے بعد اسلامی ملک کو بھی رافیل جنگی طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

یورپی ملک کی جانب سے عرب ملک مصر کو ساڑھے 4 ارب ڈالرز کے عوض 30 جدید رافیل جنگی طیارے فراہم کیے جائیں گے

muhammad ali محمد علی منگل 4 مئی 2021 23:00

فرانس کا بھارت کے بعد اسلامی ملک کو بھی رافیل جنگی طیارے فروخت کرنے ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2021ء) فرانس کا بھارت کے بعد اسلامی ملک کو بھی رافیل جنگی طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ، یورپی ملک کی جانب سے عرب ملک مصر کو 4 ارب ڈالرز کے عوض 30 جدید رافیل جنگی طیارے فراہم کیے جائیں گے۔ خلیجی خبر رساں ادارے العربیہ نیوز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق فرانس نے مصر کو ساڑھے چار ارب ڈالر میں 30 رافیل لڑاکا جیٹ فروخت کرنے کی ڈیل سے اتفاق کیا ہے۔

فرانسیسی حکومت کے ذرائع کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیاہے کہ مصر کے ساتھ دراصل بہت اعلیٰ سطح کی بات چیت ہوئی ہے۔اس ضمن میں بہت جلد اعلان کیا جاسکتا ہے۔ فرانس اور مصر کے درمیان اس ڈیل پر منگل کو دست خط متوقع ہیں اور اس مقصد کے لیے مصر کا ایک وفد پیرس پہنچنے والا ہے۔ فرانسیسی ریاست مصر کو رافیل لڑاکا جیٹ اور دفاعی سامان فروخت کرنے سے متعلق ڈیل کی 85 فی صد ضامن ہوگی۔

(جاری ہے)

جبکہ دونوں ممالک کی اس دفاعی ڈیل کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ واضح رہے کہ فرانس 2013 سے 2017 تک مصرکو اسلحہ بیچنے والا ایک بڑا ملک رہا ہے لیکن فرانس سے اسلحہ خریداری کے بعض ٹھیکے ایسے ہی ختم ہوگئے تھے۔ جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ مصر دوسرا اسلامی ملک ہے جسے فرانس کی جانب سے جدید رافیل جنگی طیارے فروخت کیے جائیں گے۔ اس سے قبل فرانس قطر کو بھی رافیل جنگی طیارے فروخت کر چکا ہے۔