لمز یونیورسٹی کا نیشنل آوٴٹ ریچ پروگرام کیس پلاٹینیئم ایوارڈز 2021 کے لئے منتخب

لمز یونیورسٹی کے نیشنل آوٴٹ ریچ پروگرام (این او پی) کو بیسٹ پریکٹسز ان ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن کٹیگری میں علاقائی سطح پر کیس پلاٹینیئم ایوارڈز 2021 کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے

بدھ 5 مئی 2021 11:17

لمز یونیورسٹی کا نیشنل آوٴٹ ریچ پروگرام کیس پلاٹینیئم ایوارڈز 2021 کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی2021ء) لمز یونیورسٹی کے نیشنل آوٴٹ ریچ پروگرام (این او پی) کو بیسٹ پریکٹسز ان ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن کٹیگری میں علاقائی سطح پر کیس پلاٹینیئم ایوارڈز 2021 کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ پلاٹینیئم ایوارڈز غیرمنافع بخش تنظیم کونسل فار ایڈوانسمنٹ اینڈ سپورٹ آف ایجوکیشن (کیس) کی جانب سے عالمی سطح پر تعلیم کو فروغ دینے والے اداروں کو دیئے جاتے ہیں۔

اس سلسلے کا فائنل راوٴنڈ سال کے اواخر میں منعقد ہوگا اور لمز اس مقابلے کے بین الاقوامی راوٴنڈ میں ایشیا پیسفک ریجن کی نمائندگی کرے گا۔
این او پی سے یونیورسٹی کے فلسفے لرننگ ود آوٴٹ بارڈرز (Learning Without Borders) کو مزید استحکام ملتا ہے اور تمام باصلاحیت افراد کو عالمی معیار کی تعلیم کے حصول میں مدد ملتی ہے، چاہے ان کا کسی بھی طرح کا مالی پس منظر ہو۔

(جاری ہے)

سال 2001 میں آغاز ہونے والے اس پروگرام کی دور دراز کے علاقوں بشمول بہاولنگر ، ہنزہ، سوات اور ٹیکسلا سمیت 136 شہروں کے ممکنہ طور پر سالانہ 12 ہزار 880 طالب علموں تک رسائی ہے۔ اس پروگرام میں این او پی کے منتخب اسکالرز کو انکی ٹیوشن فیس، وظیفے، کتابوں اور رہائش کے لئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک مجموعی طور پر 37 کروڑ روپے کی امداد فراہم کی جاچکی ہے ۔


لمز یونیورسٹی کے بانی پرو چانسلر سید بابر علی نے کہا، "ہم اپنے نیشنل آوٴٹ ریچ پروگرام کے لئے پلاٹینیئم ایوارڈز 2021 کے فائنل راوٴنڈ میں ایشیاء پیسفک ریجن کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس پروگرام کے ہر پہلو میں تعاون کے دوران ہماری فیکلٹی اور ارکان نے اس کامیابی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہر این او پی اسکالر مستقبل کا لیڈربنے گا اور مثبت تبدیلی کے لئے اپنے علاقوں میں واپس لوٹیں گے ۔

"
اس کامیابی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے کہا، "این او پی کے ذریعے لمز یوینورسٹی پاکستان کے پسماندہ طبقات کے باصلاحیت افراد کو عالمی معیار کی تعلیم سے روشناس کرانے کے وعدے کی تکمیل کر رہی ہے۔ اس پروگرام کی پلاٹینیئم ایوارڈز 2021 کے ریجنل فائنلسٹ میں شولیت بذات خود اہم ہے اور اس سے ملک کے دور دراز علاقوں کے مزید طالب علموں کو عالمی معیار کی اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لئے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے۔

"
یونیورسٹی کے لمز لائیو اقدام نے عالمی وباء کے دوران سماجی فاصلے کی پابندیوں کے باوجود بدستور فیکلٹی و انڈسٹری سے جڑے رہنے اور اہم مقررین سے گفتگو کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی بیسٹ پریکٹسز ان ڈیجیٹل کمیونکیشنز کٹیگری کا بھی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس اقدام میں لمز کمیونٹی اور انڈسٹری ماہرین شامل ہیں جن کے ساتھ اب تک 70 سے زائد سیشنز مکمل ہوچکے ہیں ۔ ان سیشنز کے دوران سوال جواب کی اہم نشست کے ساتھ مقررین سے بامقصد گفتگو ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :