عراق میں امریکی فورسز کے زیراستعمال عین الاسد ائیربیس پر ایک اور راکٹ حملہ

عراقی فوج کی راکٹ حملے کی تصدیق،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

بدھ 5 مئی 2021 12:25

عراق میں امریکی فورسز کے زیراستعمال عین الاسد ائیربیس پر ایک اور راکٹ ..
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) عراق میں امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیراستعمال عین الاسد ائیربیس پر دو راکٹ گرے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی فوج نے ایک بیان میں مغربی صوبہ الانبار میں واقع اس ائیربیس پر راکٹ حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بیان میں حملے کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

امریکا عراق میں ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں پر اس طرح کے راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عاید کرتا رہتا ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔عین الاسد ائیربیس کو پہلے بھی راکٹ حملوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔امریکیوں کے زیراستعمال عراق کے کسی فوجی اڈے پر گذشتہ چند روز میں یہ تیسراحملہ ہے۔اس نئے واقعہ سے ایک روز قبل ہی پینٹاگان نے عراق میں امریکی فوجیوں اور کنٹریکٹروں کے زیراستعمال اڈوں پر مسلسل راکٹ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔