ایران سے قیدی تبادلے کا سمجھوتا نہیں ہوا،جوہری مذاکرات الگ ہیں،وائٹ ہائوس

ایران میں زیرحراست امریکیوں کی وطن واپسی کا معاملہ بالواسطہ مذاکرات میں اعلی سطح پر اٹھایا گیا ہے،ترجمان

بدھ 5 مئی 2021 12:25

ایران سے قیدی تبادلے کا سمجھوتا نہیں ہوا،جوہری مذاکرات الگ ہیں،وائٹ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی سمجھوتا نہیں ہوا، جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے مذاکرات کا یرغمالیوں کی رہائی سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بالکل الگ معاملہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وائٹ ہاس کی ترجمان جین ساکی نے ایک نیوزبریفنگ میں کہی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایران میں زیرحراست امریکیوں کی وطن واپسی کا معاملہ بالواسطہ مذاکرات میں اعلی سطح پر اٹھایا گیا ہے۔

اس موضوع پر ویانا میں جوہری مذاکرات سے الگ گفتگو کی گئی ۔انھوں نے کہا کہ اسی اختتام ہفتہ پر قیدیوں کے تبادلے سے متعلق منظرعام پرآنے والی رپورٹس درست نہیں ہیں۔ہم اس مسئلہ کو اجاگر کرتے رہے ہیں لیکن فی الوقت چار امریکیوں کی رہائی کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :