سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کیس کی سماعت 17مئی کو ہوگی

بدھ 5 مئی 2021 13:22

سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کیس کی سماعت 17مئی کو ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) چیف جسٹس پاکستان نے سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازِ الااحسن ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس میں اسلام آباد اور کراچی بارز کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں ،عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیا،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کے حکم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے