علی انصاری اور صبورعلی کی منگنی میں گھسیٹا جا رہا ہے، مشال خان

لوگ جوڑے کی خوشیوں کے وقت میں بیکار کی باتوں میں مصروف ہیں، مجھے گھسیٹا جانا افسوسناک ہے، اداکارہ

بدھ 5 مئی 2021 21:10

علی انصاری اور صبورعلی کی منگنی میں گھسیٹا جا رہا ہے، مشال خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ بعض لوگ بلا وجہ انہیں علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں گھسیٹ رہے ہیں۔اداکار علی انصاری اور صبور علی نے رواں ماہ یکم مئی کو منگنی کی تھی، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔دونوں کی منگنی کے بعد مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے مشال خان کے علی انصاری سے تعلقات سے متعلق کمنٹس کیے، جس پر اداکارہ نے بھی خاموشی توڑ دی۔

(جاری ہے)

مشال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ بعض لوگ انہیں صبور اور علی انصاری کی منگنی میں زبردستی گھسیٹ رہے ہیں۔مشال خان نے علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں خود کو گھسیٹے جانے کے عمل کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ جوڑے کی خوشیوں کے وقت میں بیکار کی باتوں میں مصروف ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ کچھ لوگ شوبز جوڑے کی منگنی کے معاملے میں مجھے زبردستی گھسیٹ رہے ہیں اور لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔مشال خان نے علی انصاری اور صبور علی کو منگنی پر مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی لوگوں سے کہا کہ انہیں دوسروں کی خوشی کو یوں خراب نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :