شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری Aکا اشتہاری مجرم گرفتار

بدھ 5 مئی 2021 21:10

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری Aکا اشتہاری مجرم گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں محمد اکرم گوبدل ڈی ایس پی صدر سرکل کی سر براہی میں تھانہ دینہ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری Aکا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ نمبر 256/17مورخہ 3-7-2017بجرم 302/324/337Fi/34ت پ تھانہ دینہ ، مقدمہ نمبر 361/18مورخہ 4-6-2018بجرم 324/148/149ت پ تھانہ دینہ میں مطلوب کیٹگری Aکا اشتہاری مجرم مقصود احمد ولد محمد اکبر ساکن دینہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :