امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن پر اٹلی سے مجسمہ سمگل کر نے کا الزام

بدھ 5 مئی 2021 22:08

امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن پر اٹلی سے مجسمہ سمگل کر نے کا الزام
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) معروف امریکی اداکارہ کم کرڈیشیئن پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ان کے نام پر ایک قدیم رومن مجسمہ اٹلی سے امریکہ سمگل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی سے 2016 میں امریکہ پہنچنے والے مجسمے کا معائنہ کرنے والے اطالوی ماہر آثار قدیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مجسمہ کلاسیکل پیپلوفارس سٹائل کا ہے جو کہ لوٹا گیا اور غیرقانونی طور پر امریکہ پہنچایا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عدالتی دستاویز کے مطابق امپورٹر اور اسے موصول کرنے والے کا نام کم کارڈیشیئن ڈی بی اے نوئیل رابرٹس ٹرسٹ ہے اور انوائس کے مطابق اسے ایلکس ورورڈٹ نے نوئیل رابرٹس ٹرسٹ کو 11 مارچ 2016 کو فروخت کیا۔واضح رہے کہ وئیل رابرٹس ٹرسٹ امریکہ میں ریئل سٹیٹ کے کاروبار کے ساتھ منسلک ہے اور اسے کم کارڈیشیئن اور ان کے شوہر کینی ویسٹ نے بنایا ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :