Live Updates

مریم ، بلاول سیاست میں نئے ہیں،عام انتخابات تحریک انصاف نہیں نگران حکومتوں نے کرانے ہیں

ہم تو خود ڈسکہ کے ڈسے ہوئے ،انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کا’’ میں نہ مانوں‘‘ کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہی: ہمایوں اختر خان

بدھ 5 مئی 2021 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ہم تو خود ڈسکہ کے ڈسے ہوئے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی پیشکش پر اپوزیشن کا’’ میں نہ مانوں‘‘ کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے ، آئندہ عام انتخابات تحریک انصاف نہیں بلکہ نگران حکومتوں نے کرانے ہیں،انتخابی اصلاحات کیلئے لائے گئے آرڈیننسز نے مقررہ مدت کے بعد بالآخر پارلیمنٹ میں ہی آنا ہے اپوزیشن بیٹھے اور بات کرے ۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے ، اگر اپوزیشن کو وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر کی گئی پیشکش پر اعتراض تھا تو ہمیں کہا جاتا لیکن اپوزیشن نے تو دو ٹوک الفاظ میں اس پیشکش کو مسترد کر دیا جو سمجھ سے بالا تر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے حلے میں22پولنگ اسٹیشنز پر اعتراض تھا وہاں پر 360میں انتخاب ہو گیا ہم تو خود ڈسکے کے ڈسے ہوئے ہیں ،پیپلز پارٹی نے جب عمل میں شامل نہ ہونا ہو تو وہ شروع میں ہی اس پر اعتراض اٹھا دیتی ہے ،بلاول اور مریم تو سیاست میں نئے آئے ہیں لیکن شہباز شریف اور باقی رہنماکو منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انہیں ایسا رویہ نہیں اپنانا چاہیے تھا۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پوری دنیا میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہو رہی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میںانتخابی عذر داریاںمسترد ہونے کی بھی یہی وجوہات تھیں کہ وہاں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال ہوا تھا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات