لاہور، غیرت کے نام پر بیوی قتل ، ملزم گرفتار، جرم کا اعتراف کر لیا

بدھ 5 مئی 2021 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) شاہدرہ میں خاوند نے مبینہ طو رپر غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کرکے لاش کو پھندے سے لٹکا دیا ، پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم قربان علی کے مطابق اس نے اپنی بیوی کو ناجائز تعلقات پر قتل کیا ۔

(جاری ہے)

اس نے بتایا کہ چند روز قبل بھی جھگڑا ہوا تھا لیکن بچوں کی خاطر صلح کر لی تھی لیکن مبینہ طو رپر غلط حرکتوں سے باز نہ آنے پر {انتہائی اقدام اٹھایا ۔ پولیس کے مطابق ملزم قربان علی نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :