سعودی عرب میں عید 13 مئی کو ہونے کا قوی امکان ، سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن

بدھ 5 مئی 2021 22:49

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) سعودی عرب میں سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے بتایا ہے کہ ملک میں 11 مئی کوکہیں بھی چاند نظرآنیکاامکان موجود نہیں ہے جس کے سبب عیدالفطر 13 مئی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔سربراہ فلکیاتی انجمن کا کہنا ہے کہ منگل 11 مئی 29 رمضان کو سعودیہ میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔سعودی عرب میں عیدالفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔