Live Updates

عید قریب آتے ہیکراچیمیں اسٹریٹ کرائم بے قابو ہوگیا ،رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

بدھ 5 مئی 2021 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ عید قریب آتے ہی شہر میں اسٹریٹ کرائم بے قابو ہوگیا ہے کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو دن دہاڑے لوٹا جارہا ہے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے سندھ حکومت کے پاس کوئی پلین نہیں ہے پولیس بھی جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں بے بس دکھائی دیتی ہے کیا اب عوام گھروں سے نکلنا چھوڑدیں مراد علی شاہ وزارت داخلہ کے منثب سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں صوبے میں امن و امان برقرار رکھنا وزیراعلیٰ کے بس کی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر دوسرے دن شہریوں کو بے دردی سے لوٹ لیا جاتا ہے ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کرکے جرائم پیشہ عناصر لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں مراد علی شاہ کی لاپرواہی شہریوں کے لیئے نقصان کا باعث بن رہی ہے سندھ حکومت نے عوام کو مرنے کیلئے چھوڑا ہوا ہے سندھ حکومت کے دورِ حکومت میں عوام محفوظ نہیں ہیں،انہوں نے مزید کہ کراچی میں امن و امان بحال کرنے کیلئے رینجرز کی خدمات لینی ہوں گی ڈی جی رینجرز سے درخواست کرتے ہیں کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے میں عوام کی مدد کریں، کسی بھی شہری کیلئے عید کی خوشیاں خراب نہیں ہونی چاہیئے۔

#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات