فیصل آباد، بھٹہ خشت پر کام کرنے والے 11سالہ بچے کو ٹھیکیدار نے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے

بدھ 5 مئی 2021 22:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) بھٹہ خشت پر کام کرنے والے 11سالہ بچے کو ٹھیکیدار نے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے، پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں 6ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ٹھیکیدار وساتھی 3خواتین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کو بتایا گیا کہ تھانہ ٹھیکری والا میں واقع بھٹہ غلام سرور پر 241 رب کے رہائشی محمد سلطان کا 11 سالہ بیٹا مقتول محمد رضوان کام کرتا تھا، مذکورہ بھٹہ کے ٹھیکیدار ملزم سلطان نے دوران کام اسے گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں محمد رضوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ٹھیکری والا پولیس نے 4نامزد اور 2نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :