شمس الرحمن سواتی کا ای او بی آئی کے چیئرمین کے تقرر کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو خط

بدھ 5 مئی 2021 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھ کرمزدورں کی فلاح و بہبود کے ادارے ای او بی آئی کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا ہے ، خط میں شمس الر حمن سواتی نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ ای او بی آئی لیبرز کو بڑھاپے میں سہارا دینے کا ایک ادارہ ہے ماضی کے حکمرانوں نے اس ادارے میں جمع یتیموں کے مال کو بے دردی سے لوٹا ، آپ کی حکومت آنے کے بعد لاکھوں مزدوروں کو یہ اٴْمید ہو چلی تھی کے آپ ان لٹیروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،لیکن آپ کے دور حکو مت میں ای او بی آئی کے سابق چیئرمین اظہر حمید کی دوبارہ تقرری کے لیے تمام اصول اور ضابطوں کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں ، پاکستان کے لاکھوں مزدور آپ کی حکومت سے اس اقدام کی تو قع نہیں کر رہے تھے اور پی ٹی آئی حکومت کے اس اقدام سے آپ کے انصاف کے نعرے کا بھی قتل عام ہوا، شمس الر حمن سواتی نے کہا میںمزدورں کے نمائندہ ہو نے کی حیثیت سے آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس تقرری کے حوالے سے تمام معاملات کوذاتی طور پر دیکھیں اور ای او بی آئی کو اظہر حمید جیسے مافیا سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :