ڈیرک شاوین نے اپنے دفاع میں دوبارہ سماعت کا مطالبہ کردیا

بدھ 5 مئی 2021 23:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے الزام میں قصوروار قرار پانے والے سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین نے اپنے دفاع میں عدالت سے مقدمہ دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاوین کے وکیل ایرک نیلسن کا دعوی ہے کہ ان کے موکل کو منصفانہ ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔ نیلسن کے مطابق عدالتی کارروائی منصفانہ نہیں تھی۔ دو ہفتے قبل امریکی شہر منیاپولس کی عدالت کے بارہ ججوں پر مشتمل ایک جیوری نے ڈیرک شاوین کو چھیالیس سالہ جارج فلائیڈ کے قتل کا مجرم قرار دے دیا تھا۔ اسے چالیس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ عدالتی فیصلہ آئندہ ماہ جون کی سولہ تاریخ کو متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :