حطار، دیرینہ دشمنی کی بناء پر دن دیہاڑے شہید صحافی کی بہن اور دو بچوں کی ماں کا لرزہ خیز قتل،، ورثاء کا نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج

جمعرات 6 مئی 2021 00:05

حطار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) حطار میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر دن دیہاڑے شہید صحافی کی بہن اور دو بچوں کی ماں کا لرزہ خیز قتل، سفاک ملزمان نے خاتون کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، ورثاء کا نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج، ٹریفک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام، ایک ملزم گرفتار دوسرا موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ، عوام کی بڑی تعداد احتجاجی دھرنے میں شریک، مقتولہ شہید صحافی سہیل خان کی سگی بہن اور حاجی ملک اللہ مال اعوان کی بہو تھیں،مقتولہ کے والد کی مدعیت میں پو لیس نے مقدمہ درج کر لیاتفصیلات کے مطابق محمد شفاقت خان ولد جہانداد سکنہ حطار نے پو لیس کو رپورٹ درج کر واتے ہو ئے کہا کہ میں گھر میں موجود تھا کہ بروز بدھ دن 2بجے کے قریب میری بیٹی مسماة (ر)کے گھر سے چیخ و پکار کی آواز آئی میں اور میرا بیٹا فرخ شہزاد وہاں پر گئے تو دیکھا کہ ہمارے گھر کے صحن میں ہمایوں اقبال اور اس کا باپ مسرت اقبال دونوں نے مسماة(ر) کے سینے پر پستول تان رکھے تھے ہمارے سامنے انھوں نے میری بیٹی کے سینے میں گولی مار کر اس کو قتل کر دیا ہمارے شور شرابہ پر دونوں موقع سے فرار ہو گے مسماة(ر) کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے راستہ میں ہی دم توڑ گئی مقتولہ مسماة (ر) جوکہ مقتول صحافی سہیل خان ،صحافی فرخ شہزاد کی ہمشیرہ ہے تھی دریں اثناء مقتولہ کے ورثاء نے نعش سڑک پر دھرنا دے دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں آخری موصولہ اطلاعات کر دھرنا جاری تھا، مقتولہ کی والدہ نے احتجاج کے دوران کہا کہ میرے اوپر تشدد کے بیس دن گزرنے کے بعد میری بیٹی کو اس کے گھر میں کھس کر ظالموں نے بے دردی سے قتل کر دیا میرے اہل خانہ کی زندگیوں کو شدید خطرات لا ئق ہو چکے ہیں سابق نائب ناظم ملک عبد القیوم نے کہا کہ پو لیس ملزمان سے ملی ہو ئی ہے اور مظلوم خاندان کو تحفظ فراہم کر نے میں بھی مکمل ناکام ہو چکی ہے اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکے پائوں میں مہندی لگی تھی کہ وہ موقع پر نہیں آئے ان کے آنے تک ہم احتجاج ختم نہیں کریں گے