Live Updates

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، کالعدم تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

پنجاب کے روایتی حلقے میں کالعدم ٹی ایل پی امیدوار 5 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 مئی 2021 00:53

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، کالعدم تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا
خوشاب (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2021ء) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا، پنجاب کے روایتی حلقے میں ٹی ایل پی امیدوار تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی حلقہ خوشاب میں ہو رہے ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک ایک مرتبہ پھر سرپرائز دینے میں کامیاب ہوگئی۔

کالعدم تحریک لبیک ایک مرتبہ پھر اہم حلقے میں بڑی سیاسی قوت کے طور پر خود کو منوانے میں کامیاب ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں کالعدم تحریک لبیک کے امیدوار نے 5 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی اس ضمنی الیکشن میں بمشکل 200 ووٹ حاصل کر سکی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اب تک 229 میں سے 2225 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مرتب کیے جا چکے، جن کے مطابق ن لیگ کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ بتایا ہے کہ 225 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار معظم شیر 70 ہزار 550 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے علی حسین بلوچ نے 60 ہزار 667 سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ یوں بظاہر ن لیگ کے امیدوار فتح کی پوزیشن میں آ چکے۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، اور شام بجے تک جاری رہا، الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، حلقے میں پی ٹی آئی کے علی حسنین خان ، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد مدمقابل ہوئے، الیکشن میں 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز کو اپنا حق رائے دیہی استعمال کرنے کی اجازت ملی، جن کیلئے 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔

13 پولنگ کو انتہائی حساس جب کہ 43 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز 1 لاکھ 55 ہزار 104 جب کہ خواتین ووٹرز 1 لاکھ 37 ہزار 583 ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے حلقے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے 540 رینجرز اور 2 ہزار 800 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات