جی سیون ممالک کا ایران سے دوہری شہریت کے حامل قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

چین پہل کرے اوراپنے عالمی معاشی کردار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرے،بیان

جمعرات 6 مئی 2021 12:38

جی سیون ممالک کا ایران سے دوہری شہریت کے حامل قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) سات بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ دوہری شہریت رکھنے والے قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گروپ 7 کے وزرائے خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ ان تمام قیدیوں کو رہا کرے جو دہری شہریت رکھتے ہیں اور انہیں ظالمانہ طریقیسے حراست میں لیا گیا ہے۔

گروپ نے چین سے اپنی معاشی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ رکن ممالک میں معاشی لچک کو بہتر بنانے کے لیے کام کرے گا تاکہ من مانی اور زبردستی معاشی طریقوں اور پالیسیوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔گروپ 7 کے وزرائے خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے مطابق شفاف اور پیش قیاسی نظام کے دائرہ کار میں آزاد معاشروں اور آزادانہ اور منصفانہ تجارت کی حمایت کرنے والے ممالک کی حیثیت سے ہمیں شفاف اور آزادانہ اقتصادی نظام کو نقصان پہنچانے کی ریشہ دوانیوں پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

ان سرگرمیوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی فنڈنگ جیسے شعبوں میں ہونے والی کوششیںبھی شامل ہیں۔ ہم ایسے آزادانہ اور منصفانہ معاشی نظام کو نقصان پہنچانے والے طریقوں کے بارے میں اپنی تشویش میں متحد ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم صوابدیدی اور جبری معاشی طریقوں اور پالیسیوں کے مقابلہ میں عالمی معیشت کی لچک بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ہم چین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پہل کرے اوراپنے عالمی معاشی کردار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ گروپ 7 روس کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا مگر اس کے ساتھ ساتھ رکن ممالک اپنے دفاع کو بھی مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا رہیں گے۔