مئی کے مہینے میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ، بارش کے ایک یا دو اسپیل ہونے کی توقع

جمعرات 6 مئی 2021 13:40

مئی کے مہینے میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ، بارش کے ایک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) محکمہ موسمیات کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان اور بارش کے ایک یا دو اسپیل ہونے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے مہینے میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بارش کے ایک یا دو اسپیل ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے،مئی کے مہینے میں ملک کے بالائی علاقوں میں معمول سے کم جبکہ وسطی و مشرقی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

مئی کے پہلے اور آخری ہفتے عشرے کے دوران بارش کے دو سپل ہونے کا امکان ہے۔مئی کا دوسرا عشرہ پہلے اور آخری عشرے کے مقابلے میں زیادہ خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ، پنجاب و بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے ایک یا دو سپل آنے کا امکان ہے۔رمضاں المبارک کے بقایا ایام کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، اس دوران گرد آلود ہوائیں و طوفان چلنے سے پنجاب و کے پی میں گندم کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔