مکوآنہ‘جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار

جمعرات 6 مئی 2021 14:07

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتا،کالا بچھو فروخت کرنے کے بہانے نوسربازوں نے پانچ لاکھ روپے لوٹ لیے حرام کی نیت سے شادی شدہ خاتون دوبچوں سمیت اغوامقدمہ درج فرخ منیب پٹرولنگ پولیس آفیسر چیک پوسٹ 728گ ب نے دوران گشت موٹرسائیکل نمبرFDG/1089جس کو علی شیر ولد ظفر اقبال ساکن چک نمبر678گ ب چلارہاتھاکہ روک کر چیک کیا تو موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی اور چیسز نمبر بھی ٹمپر شدہ پایا موٹرسائیکل سوار علی شیر کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میں زیر دفعہ 97A/MVoت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا کالا بچھو فروخت کرنے کے بہانے نوسربازوں نے پانچ لاکھ روپے لوٹ لیے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ہارون آباد کے رہائشی مقبول احمد کو سلیم وغیرہ نوسربازوں نے بلیک بچھو فروخت کرنے کے بہانے چک نمبر 716گ ب بلوایا اور اور ہراساں کرکے پانچ لاکھ روپے نقد رقم لوٹ لی تھانہ صدر پولیس نے پانچ نامزد سمیت ایک درجن افراد کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھانہ صدر کی حدود میں بچھو کی خریدوفروخت میں متعدد شہری پہلے بھی لٹ چکے ہیں