ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی

جمعرات 6 مئی 2021 14:30

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی اور گوشوارے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 6 مئی2021ء) بور ڈ آف ریونیو  یعنی ایف بی آر نےسیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں    توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکے ترجمان نے جمعرات کویہاں بتایاکہ   سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 ءکی شق 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 ء کی شق 43 کے تحت سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی  گئی ہے،  اس ضمن میں تمام چیف کمشنرز آئی آر کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنے کی تاریخ میں 18 مئی 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے جو کہ پہلے 15 مئی 2021 تھی۔ اسی طرح سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں 21 مئی 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے جو کہ پہلے 18 مئی 2021 تھی۔ ایف بی آر نے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ عید الفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :