منگولیا کے سکولوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

جمعرات 6 مئی 2021 14:34

منگولیا  کے سکولوں میں  قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
اولان باتور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 6 مئی2021ء) منگولیا  میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسیز  کی وجہ سے تمام سکولوں میں معمول سے پہلے موسم گرما  کی عام  تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا کی وزارت تعلیم و سائنس نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چھوٹے بچوں کی پلے گروپ کلاسز اور پرائمری سکول کے طلبا پیر سے موسم گرما کی تعطیلات پر ہوں گے جبکہ سیکنڈری اور ہائی سکول کے طلبا کو اگلے جمعہ سے چھٹیاں ہوں گی۔ ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کی  موسم گرما ک عام تعطیلات رواں ماہ مئی کے آخر سے شروع ہو کر اگست کے آخر تک جاری رہیں گی۔