ساہیوال،نوکری کا جھانسہ دے کر لڑ کی کے ساتھ آبرو ریزی ،مقدمہ درج ،ملزم گرفتار

جمعرات 6 مئی 2021 16:13

ساہیوال،نوکری کا جھانسہ دے کر لڑ کی کے ساتھ آبرو ریزی ،مقدمہ درج ،ملزم ..
سا ہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) نواحی چک120۔نائن ایل میں ہسپتال میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر ایک نوجوان لڑ کی شازیہ کی آبرو ریزی مقدمہ درج ملز م عبد الرزاق گرفتار۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گرین ٹائون پاک پتن کی شازیہ کو عبد الرزاق نے سول ہسپتال میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر کار میں سوار کر لیا اور ویران جگہ پر لے جا کر کار میں پسٹل تان کر جبرا آبرو ریزی کی اور اسکا دوست نگرانی کرتا رہا۔ بعدازاں دونوں دوستوں نے مل کر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا- پولیس کمیر نے مقدمہ 376 ت پ درج کر کے ملزم عبد الرزاق کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ا سکا ساتھی گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :