Live Updates

ہمسایہ ملک سے پاکستانی فورسز پر حملہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ،حمزہ خان ناصر

ایسے حملوں سے پاک فوج ودیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا ، رہنماء پی ٹی آئی بلوچستان

جمعرات 6 مئی 2021 16:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما حمزہ خان ناصر نے ژوب میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک سے پاکستانی فورسز پر حملہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ایسے حملوں سے پاک فوج اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا عوام کے جان و مال اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے اہلکار ہمارے قومی ہیروز ہیں جنہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حمزہ خان ناصرنے دہہشت گردوں کے حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے پاکستانی سیکورٹی فورسز پردہشت گردوں کے حملے تشویشناک ہیں پاک فوج ،ایف سی اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروںکے حوصلے بلند ہیں ایسے حملوں سے ہمارے حوصلوںکو پست نہیں کیا جاسکتا پاکستان دہشت گردوں کا صفایا ہوکررہے گا دہشت گرد کسی بھی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ ایسے حملوں سے سرحدوں پرامن اوراستحکام کیلئے جاری کوششوں کو نقصان پہنچے گا پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرحدپار سے پاکستانی فورسز پر حملے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے پاک فوج ،ایف سی اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے حملوںکا بھر پور جواب دیں گے ۔انہوں نے فائرنگ میں شہید ہونے والے اہلکاروںکے اہل خانہ سے اظہارتعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات