Live Updates

ماہ رمضان بخشش اور شب قدرعظیم انعام ہے،مفتی نعمان نعیم

اسی رات کو خلق خدا کی اچھائیوں اور برائیوں کے فیصلے ہوتے ہیں،مساجد میںکورونا سے نجات کیلئے دعاوں کا اہتمام کیاجائے،گفتگو

جمعرات 6 مئی 2021 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ شب قدر انسانیت پر اللہ تعالی کا عظیم انعام ہے، رمضان کے آخری عشرے میں شب قدر کی تلاش ، شب بیداری اور کثرت سے عبادت کرنی چاہیے،اس مبارک رات کی قدردانی علامت ایمان اور سعادت کی نشانی ہے ، خوش قسمت لوگ وہ ہیں جن کو شب قدر نصیب ہو اور وہ عبادات سے اس کا حق ادا کریں، اعتکاف میں بیٹھنے والے خوش قسمت لوگ ہیں جن کیلئے اللہ تعالی نے دھرا اجر رکھ دیا ہے، کورونا سے نجات کیلئے توبہ و استغفار کثرت کی جائے۔

گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک انسانیت کیلئے بخشش وجنہم سے نجات کا سنہرا چانس ہے جس میں ہر طرف سے اللہ تعالی کی رحمتوں کا نزول ہوتاہے ، بدقسمت ہے وہ شخص جورمضان میں اپنی بخشش نہ کرائے ،اللہ تعالی نے اس ماہ مبارک شب قدر کی رات بنائی ہے جو ہزار راتوں سے افضل ہے اسی رات کو خلق خدا کی اچھائیوں اور برائیوں کے فیصلے ہوتے ہیں اسلیے آخری عشرے میں شب قدر کی تلاش میں شب بیداری اورکثرت سے عبادت کرنی چاہیے ، تلاوت قرآن اور نوافل زیادہ سے زیادہ ادا کرنے چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کورونا کی وبا کیباعث انسانیت ڈری اور سہمی ہوئی ہے اس ماہ مقدس میں اس وبا سے نجات کیلئے دعاوں کا اہتمام کیاجائے،انہوںنے کہاکہ اعتکاف میں بیٹھے لوگ انتہائی خوش قسمت اور اللہ کے ہاں دھرے اجر کے مستحق ہیں کہ اللہ تعالی نے انہیں اپنا مہمان بنایا ہے ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ وقت کی قدر کرتے ہوئے اللہ تعالی کی اس میزبانی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ عبادات پر توجہ دیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات