گلشن اقبال میں شہری کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

جمعرات 6 مئی 2021 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میںگذشتہ شب ایک گھر پر نامعلوم افرادنے دوبارہ حملہ کیا اور حملہ آوروں نے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور مارپیٹ کے بعد عدیل صدیقی کے بارے میں پوچھتے رہے ۔

(جاری ہے)

عدیل صدیقی کے اہل خانہ کے مطابق نامعلو م افراداس دورا ن عدیل صدیقی کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے تھے،اہل خانہ کے مطابق عدیل صدیقی اب ملک میں نہیں ہے مگر یہ نامعلوم افراد ہر دفعہ آکر ہمیں ہراساں کر کے عدیل صدیقی کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں اور اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دیتے ہیں ۔

عدیل صدیقی کی معمر خالہ کے مطابق ہم اپنے ساتھ پیش آنیوالے واقعے کی شکایت متعلقہ حکا م سے کرتے ہیں مگر شکایت کا ازالہ ہونے کے بجائے انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں اور پریشان کیا جاتا ہے ۔