کراچی: لیاقت آباد میں جنریٹر کی دکان جل گئی

جمعرات 6 مئی 2021 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع ایک جنریٹر کی دکان میں آ گ لگ گئی، جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد 8 نمبر چاند چکی کے قریب واقع جنریٹر کی دکان میں آ گ لگی، ایدھی ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، آگ لگنے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔