جیکب آباد کے علاقے باہوکھوسو میں خونخوار کتے نے ایک اور معصوم بچی پر حملہ کرکے منہ نوچ لیا

جمعرات 6 مئی 2021 17:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) جیکب آباد کے علاقے باہوکھوسو میں خونخوار کتے نے ایک اور معصوم بچی پر حملہ کرکے منہ نوچ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے آئے روز سگ گزیدگی کے واقعات رونما ہورہے ہیں، جیکب آباد کے علاقے باہو کھوسو کے قصبہ راجہ خان جکھرانی میں خونخوار کتے نے ندیم مرہٹو کی معصوم بچی کٹولی پر حملہ کرکے بچی کا منہ نوچ لیا بچی کو اسپتال لے جایا گیا جہاںاسے طبی امداد دی گئی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے روز سگ گزیدگی کے واقعات ہورہے ہیں لیکن انتظامیہ کتا مار مہم نہیں چلا رہی، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں کتا مار مہم چلاکر معصوم بچوں اور بڑوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :